اجازت کے بغیر 2 چینی باشندوں کو شادی میں بلانے پر دولہا کا بھائی، ہوٹل مالک گرفتار

اجازت کے بغیر 2 چینی باشندوں کو شادی میں بلانے پر دولہا کا بھائی، ہوٹل مالک ...
اجازت کے بغیر 2 چینی باشندوں کو شادی میں بلانے پر دولہا کا بھائی، ہوٹل مالک گرفتار

  



رحیم یار خان (ویب ڈیسک) اجازت کے بغیر شادی میں شرکت کرنے والے دو چینی شہریوں کو پولیس نے حراست میں لے کر ہوٹل مالک اور دولہا کے بھائی پر مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 111 پی غربی میں اظہر بلوچ نے بھائی کی شادی میں دو چینی شہریوں زوٹن سانگ اور ینگ لی کو مدعو کیا اور انہیں پولیس اور سکیورٹی برانچ کو اطلاع دئیے بغیر ہوٹل میں ٹھہرادیا، اطلاع پر پولیس نے دونوں چینی باشندوں کو حراست میں لے کر واپس روانہ کردیا۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /رحیم یارخان


loading...