وزیراعلیٰ سندھ، گورنر اور تینوں مسلح افواج کے نمائندوں کی مزار قائد پر حاضری،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی

وزیراعلیٰ سندھ، گورنر اور تینوں مسلح افواج کے نمائندوں کی مزار قائد پر ...
وزیراعلیٰ سندھ، گورنر اور تینوں مسلح افواج کے نمائندوں کی مزار قائد پر حاضری،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر محمد زبیر اور تینوں مسلح افواج کے نمائندوں نے مزار قائد پر حاضری دی ،مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ قائداعظم کے وژن کے مطابق اس ملک کوچلاناہے،بانی پاکستان کے افکاروخیالات پرعمل میں قوم کی خوشحالی ہے،انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کوکرسمس کی مبارکباددیتاہوں۔

گورنر سندھ محمد زبیر کا کہناتھا کہ قائداعظم کے اصولوں اورخیالات پرعمل کرنے کی ضرورت ہے،25دسمبرقائداعظم کے اصولوں کویادرکھنے کادن ہے اورآزادملک قائداعظم کاہم پراحسان ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...