صدر کسان اتحاد پنجاب کے گھر میں ڈکیتی

صدر کسان اتحاد پنجاب کے گھر میں ڈکیتی
صدر کسان اتحاد پنجاب کے گھر میں ڈکیتی

  



پاکپتن (ویب ڈیسک) پانچ ڈاکوﺅں کا کسان اتحاد پنجاب کے صدر چوہدری رضوان اقبال کے گھر پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 14لاکھ مالیتی سامان لوٹ لیا، پولیس تھانہ سٹی عارفوالا مقدمہ نہ درج کرسکی۔ ڈی ایس پی عارفوالا رانا فواد کے آفس کے سامنے ڈی بلاک عارفوالا میں واقع پاکستان کسان اتحاد پنجاب کے صدر چوہدری رضوان اقبال کے گھر میں پانچ ڈاکو اسلحہ کی نوک پر گھس گئے جنہوں نے چوہدری رضوان اقبال کے بھائی چوہدری ندیم اقبال و اہلخانہ کو یرغمال بنا کر گھر سے 14 لاکھ مالیتی طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان چھین لیا۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ 

مزید : کسان پاکستان /علاقائی /پنجاب /پاکپتن


loading...