نواز شریف 68 برس کے ہوگئے، اپنی سالگرہ آج یتیم بچوں کے ساتھ منائیں گے

نواز شریف 68 برس کے ہوگئے، اپنی سالگرہ آج یتیم بچوں کے ساتھ منائیں گے
نواز شریف 68 برس کے ہوگئے، اپنی سالگرہ آج یتیم بچوں کے ساتھ منائیں گے

  

لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنی سالگرہ یتیم بچوں کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے، وہ 68 سال کے ہوگئے ہیں۔ محمد نواز شریف آج 25 دسمبر کو اپنی سالگرہ منارہے ہیں، اس سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اس بار اپنی سالگرہ نہایت سادگی سے منائیں گے اور اپنی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ مشترکہ طور پر یتیم بچوں کے ساتھ منائیں گے، جہاں وہ بچوں کے ساتھ کچھ وقت بھی گزاریں گے اور کیک بھی کاٹیں گے۔

نواز شریف 25دسمبر1949ء کولاہورمیں پیدا ہوئے ۔وہ 6نومبر 1990ء سے 18اپریل 1993ء تک پہلی مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم بنے، دوسری مرتبہ12ویں وزیر اعظم کے طور پر17فروری 1997ء سے لیکر 12اکتوبر 1999ء تک مسند اقتدار پر فائزرہے جبکہ 11 مئی 2013ء کے عام انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعدایک بارپھر انہیں وزیراعظم پاکستان کے طور پر منتخب ہونے کا شرف حاصل ہواہے تاہم عدالتی فیصلے کے نتیجے میں انہیں عہدے اس منصب سے ہٹا دیاگیا ۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما اعظم خان لوہانی نے قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کے موقع پر لوہانی ہاؤس میں کیک کاٹا اور میاں نواز شریف کو فون پر سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر میاں محمد نوازشریف نے کہا کہ آخر دم تک ملک و قوم کی خدمت کرتا رہوں گا‘ کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں آپس میں اتحاد‘ اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -قومی -