بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکے اہلخانہ کے شیڈول میں اچانک تبدیلی، دفتر خارجہ کی بجائے بھارتی ہائی کمیشن پہنچ گئے

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکے اہلخانہ کے شیڈول میں اچانک تبدیلی، دفتر خارجہ ...
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکے اہلخانہ کے شیڈول میں اچانک تبدیلی، دفتر خارجہ کی بجائے بھارتی ہائی کمیشن پہنچ گئے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے اہلخانہ ملاقات سے پہلے بھارتی ہائی کمیشن پہنچ گئے جس سے کلبھوشن یادیو کی اہلخانہ سے ملاقات مزید تاخیر کا شکار ہوگئی۔

شیڈول کے مطابق بھارتی جاسوس کی والدہ اور اہلیہ نے ایئر پورٹ سے سیدھا دفتر خارجہ آناتھا تاہم ان کی شیڈول میں تبدیلی ہو گئی اور ان کو دفتر خارجہ کی بجائے بھارتی ہائی کمیشن پہنچادیا گیا،جہاں وہ کچھ دیر آرام کے بعد کلبھوشن یادیو سے ملاقات کریں گے ، اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور 500 سے زاہد اہلکار سیکورٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...