A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

بھائی نے غیرت کے نام پر بھائی اور اس کی آشنا کو قتل کردیا

بھائی نے غیرت کے نام پر بھائی اور اس کی آشنا کو قتل کردیا

Dec 25, 2017 | 12:45:PM

جہلم (ویب ڈیسک) غیرت کے نام پر بھائی نے بھائی کو اس کی آشناءسمیت قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ لاش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے، خاتون کے بھائی تبسم طارق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ ڈومیلی کی حدود میں گاﺅں تھلہ میرا کا رہائشی عظیم ڈیڑھ ہفتہ قبل پوٹھہ کی رہائشی راشدہ پروین کو ڈیڑھ ماہ کی بیٹی سمیت بھگا کر لے گیا تھا، خاتون کے بھائیوں تبسم طارق وغیرہ کو عظیم کے بھائی آصف نے واپس پہنچانے کی یقین دہانی کروائی تھی، ملزم آصف بھائی اور اس کی آشناءکو گھر میں رکھنے کا جھانسہ دے کر گھر لارہا تھا، راستے میں دونوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا اور بچی مناہل کو مقامی ڈاکٹر کے سپرد کردیا اور کہا کہ بچی کو اس کے ورثاءتک پہنچادینا۔ مقتولہ کے بھائی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میری شادی شدہ بہن کا خاوند بیرون ملک مقیم ہے جسے عظیم نے 9 دسمبر کی رات بیٹی سمیت اغواءکیا تھا، عظیم کے بھائی آصف نے بہن کو واپس کروانے کی یقین دہانی کروائی لیکن اس نے قتل کردیا۔ اہل علاقہ کے مطابق عظیم اور راشدہ کے آپس میں ناجائز تعلقات تھے، مرضی سے عظیم کے ساتھ بھاگ گئی تھی۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزیدخبریں