قائد کے ویژن پرعمل پیرا ہوکرپاکستان کومضبوط اور محفوظ بناسکتے ہیں،آرمی چیف
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قائداعظم محمد علی جناح کے 142 ویں یوم پیدائش کے موقع پر بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج قائداعظم محمدعلی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں۔
آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ قائد اعظم کی انسانی اقدار اور سماجی انصاف کا نقطہ نظر قیام پاکستان کی بنیاد بنا اور اسی ویژن پر عمل پیرا ہو کر ہم پاکستان کو مضبوط اور محفوظ بناسکتے ہیں۔
لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں
Pakistan Armed Forces pay tribute to father of the Nation on his 141st Birthday.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) December 25, 2017
“His vision of human values, social justice, equality and fraternity constituted motivation for creation of Pakistan. Following the same we can keep Pakistan safe and strong” COAS. pic.twitter.com/2pUq2Z7GYx