”میں پوری ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ شہباز شریف وزیراعظم نہیں بنیں گے اگر۔۔۔“ معروف صحافی نصرت جاوید نے شہباز شریف کو بڑا جھٹکا دیدیا، ایسی بات کہہ دی کہ جان کر وہ بے حد پریشان ہو جائیں گے

”میں پوری ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ شہباز شریف وزیراعظم نہیں بنیں گے اگر۔۔۔“ ...

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید نے کہا ہے کہ اگر انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو واضح اکثریت نہ ملی تو پھر وزیراعظم شہباز شریف نہیں ہوں گے بلکہ شاہد خاقان عباسی ہی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔دولہا بارات روانگی سے قبل ہی بے ہوش ہو گیا، ڈاکٹروں نے لاکھ کوشش کی مگر ہوش نہ آئی لیکن پھر اس کا ایک دوست آیا اور بے ہوش دولہے کیساتھ ایسا کام کر دیا کہ فوراً اٹھ بیٹھا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان مچا دیا

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نصرت جاوید نے کہا کہ”اگر الیکشن وقت پر ہوتے ہیں اور لوگوں میں واقعتا اگر کوئی تبدیلی نہیں بنتی تو یہ ممکن ہے کہ کچھ نقصانات کے باوجود پاکستان مسلم لیگ (ن) برتری حاصل کرے۔ لیکن اس وقت شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کرنے کا اعلان اپنی جماعت کو مضبوط رکھنے کیلئے ضروری تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔شعیب ملک نے اظہر محمود کیساتھ لی گئی سالوں پرانی تصویر شیئر کی تو ثانیہ مرزا بھی میدان میں آ گئیں، ایسی بات کہہ دی کہ جان کر شعیب ملک کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

لیکن آج میں بڑی ذمہ داری اور دعوے کیساتھ کہہ رہا ہوں کہ اگر مسلم لیگ کو مناسب اکثریت نہ ملی اور معمولی اکثریت ملی، یا پھر معلق پارلیمینٹ آ گئی اور اتحادی حکومت بنانا پڑی تو اس صورت میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہی ہوں گے، شہباز شریف نہیں ہوں گے۔ کیونکہ یہ ہر صورت پنجاب کو ہاتھ سے نہیں جان دیں گے۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...