مشرف، کیانی، راحیل شریف نے اچھا کام کیا، جنرل باجوہ بہترین سپہ سالار ہیں: عشرت العباد

مشرف، کیانی، راحیل شریف نے اچھا کام کیا، جنرل باجوہ بہترین سپہ سالار ہیں: ...
مشرف، کیانی، راحیل شریف نے اچھا کام کیا، جنرل باجوہ بہترین سپہ سالار ہیں: عشرت العباد

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا ہے کہ ایک لمبا عرصہ سنجیدگی اور ایمانداری سے کام کیا۔ اصول بنایا کہ سیاست کو اپنے لئے ”نوگوایریا“ بنانا ہے۔ سانحہ بلدیہ آگ لگی نہیں لگائی گئی تھی۔میرے دور میں جتنے آرمی چیف، ڈی جی رینجرز اور آئی ایس آئی سربراہان تھے سب نے اپنے وقت میں بہت اچھا کام کیا۔ پرویز مشرف اپنے فیصلوں میں 70فیصد معلومات اور 30 فیصد رسک لیتے تھے۔ جنرل کیانی مکمل سوچ و بچار کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کرتے تھے جبکہ جنرل راحیل شریف کے دور میں دہشتگردی کے خلاف جنگ شروع کی گئی جس میں انہیں بروقت فیصلے لینا پڑتے تھے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

موجودہ آرمی چیف جنرل باوجوہ بہت اچھا کردار ادا کررہے ہیں۔ روزنامہ خبریں کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  آرمی چیف نے سینیٹ میں جاکر بریفنگ بھی دی اور وہ آئین و جمہوریت کی بات کرتے ہیں جو بہت خوش آئندہ چیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں جب رینجرز آپریشن شروع ہوا تو سارا فوکس دہشتگردی پر تھا لیکن بعد میں وہ چہرے بھی سامنے آئے جو سیاست کا لبادہ اوڑھ کر جرائم میں ملوث تھے۔ جب میں نے گورنر کا عہدہ چھوڑا تو اس وقت اغوائ، ٹارگٹ کلنگ اور گینگ وار صفر پر تھی۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -