”اگلا قربانی کا بکرا بھی تیار ہے اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ۔۔۔“ عارف نظامی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، ایسا نام لے لیا کہ جان کر ہی شہباز شریف کے پیروں تلے سے زمین نکل جائے گی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی کا کہنا ہے کہ آج کل قربانی کا زمانہ ہے اور رانا ثناءاللہ کی صورت میں ایک اور قربانی کا بکرا تیار ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہنا تھا کہ ”آج کل قربانی کا زمانہ ہے، پہلے نواز شریف کی قربانی ہوئی، پھر زاہد حامد کی قربانی اور پھر جہانگیر ترین کی قربانی دی گئی۔ اب ایک اور قربانی کا بکرا تیار ہے اور وہ راناثناءاللہ ہیں۔
شہباز شریف کو چاہئے کہ وہ رانا ثناءاللہ کی قربانی دے کر معاملہ ختم کریں اور احسن اقبال نے بھی اس معاملے میں ٹھیک کہا ہے کہ بیٹھ کر اسے ختم کریں، یہ کیا ہے۔“
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔