کلبھوشن یادیو کی اپنی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات ختم، تقریباً40 منٹ جاری رہی

کلبھوشن یادیو کی اپنی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات ختم، تقریباً40 منٹ جاری رہی
کلبھوشن یادیو کی اپنی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات ختم، تقریباً40 منٹ جاری رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکی اپنی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات ختم ہو گئی جو تقریباً40 منٹ جاری رہی ،ملاقات کے بعد بھارت کی جانب سے خواتین کو پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرنے سے روک دیا گیااور دونوں خواتین بھارتی ہائی کمیشن واپس چلی گئیں۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی جاسوس کی اپنے اہلخانہ سے ملاقات 2 بج کر 18 منٹ پر شروع ہوئی ، جو 2 بج کر 58 منٹ پر ختم ہوئی ، ملاقات کے دوران بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ اوردفترخارجہ کی ڈائریکٹرانڈیاڈیسک ڈاکٹرفارحہ بگٹی موجودتھیں، ملاقات کا وقت ختم ہونے پر دونوں خواتین بھارتی ہائی کمیشن چلی گئیں اور شام ساڑھے 6 بجے وہ مسقط کے راستے بھارت جائیں گی۔


اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے اور ریڈزون کوبیریئرلگاکرجزوی طورپرسیل کردیاگیااورسکیورٹی کیلئے 500 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں