حافظ سعید نے این اے 120 میں ملی مسلم لیگ کے دفتر کا افتتاح کردیا

حافظ سعید نے این اے 120 میں ملی مسلم لیگ کے دفتر کا افتتاح کردیا
حافظ سعید نے این اے 120 میں ملی مسلم لیگ کے دفتر کا افتتاح کردیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید نے لاہور کے حلقہ این اے 120 کے علاقے موہنی روڈ پر ملی مسلم لیگ کے دفتر کا افتتاح کردیا ہے۔

جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید نے اتوار کے روز لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کادورہ کیا اور لوگوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے موہنی روڈ پر ملی مسلم لیگ کے دفتر کا افتتاح کیا۔حافظ سعید اپنے دورے کے دوران قصور پورہ، چوہدری پارک اور آﺅٹ فال روڈ پر بھی گئی ، اس موقع پر ملی مسلم لیگ کے کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے۔

مولانا طارق جمیل کی انتہائی پر تعیش گاڑی سے اترتے ہوئے تصویر منظر عام پر آگئی ،معروف اینکر پرسن اقرار الحسن نے ایسا موقف اپنا لیا کہ آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

واضح رہے کہ این اے 120 کو مسلم لیگ ن کا گڑھ مانا جاتا ہے جس کی نمائندگی 1985 سے مسلسل مسلم لیگ ن کرتی آرہی ہے ۔ نواز شریف کے نا اہل ہونے کے بعد اس حلقے میں ستمبر میں ضمنی الیکشن ہوا جس میں جماعت الدعوة کی سیاسی جماعت ملی مسلم لیگ نے بھی حصہ لیا اور پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کو پچھاڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ ملی مسلم لیگ کی ابھی تک الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن ہونا باقی ہے، وزارت داخلہ نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کی مخالفت کی تھی جس کی وجہ سے پارٹی کی رجسٹریشن کا معاملہ رکا ہوا ہے۔

مزید : سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...