اسرائیلی فوج کا کرسمس جلوس پرحملہ، صحافی سمیت متعدد زخمی،ہسپتال منتقل

اسرائیلی فوج کا کرسمس جلوس پرحملہ، صحافی سمیت متعدد زخمی،ہسپتال منتقل
اسرائیلی فوج کا کرسمس جلوس پرحملہ، صحافی سمیت متعدد زخمی،ہسپتال منتقل

  



بیت لحم (یوا ین پی)اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے نکالے گئے ایک جلوس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین اور ایک فوٹو گرافر زخمی ہوگیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلی کے دوران شرکا نے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کے حوالے کئے جانے کے امریکی اعلان کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر لاٹھی چارج کیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ ربڑ کی گولیوں کا بھی استعمال کیا۔ قابض فوج کے وحشیانہ تشدد سے ترک خبر رساں اداریاناطولیہ کے ایک فوٹو گرافر سمیت متعدد شہری زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق مظاہرین مکمل طور پر پرامن تھے۔ انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے مگر اس کے باوجود قابض فوج نے نہتے مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں۔

مزید : انسانی حقوق