ڈیفنس بی پویس کی کارروائی، مشکوک گاڑی سے 24غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد

ڈیفنس بی پویس کی کارروائی، مشکوک گاڑی سے 24غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد
ڈیفنس بی پویس کی کارروائی، مشکوک گاڑی سے 24غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد

  



لاہور (ویب ڈیسک) ڈیفنس بی پولیس کی کارروائی، مشکوک گاڑی سے 24 عدد غیر ملکی شرب کی بوتلیں برآمد کرلی گئیں جبکہ ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔  پولیس نے گاڑی اور شراب قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس بی کے علاقے میں پولیس نے ناکے پر مشکوک کارکو رُکنے کا اشارہ کیا تو گاڑی کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا جس پر پولیس نے جب گاڑی کی تلاشی لی تو اس میں سے 24 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے گاڑی اور شراب قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرلیا اور فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...