دھرنوں کی سیاست ملک کو آگے نہیں لے کر جائے گی، جمہوریت کو چلنے دیا جائے، سعد رفیق

دھرنوں کی سیاست ملک کو آگے نہیں لے کر جائے گی، جمہوریت کو چلنے دیا جائے، سعد ...
دھرنوں کی سیاست ملک کو آگے نہیں لے کر جائے گی، جمہوریت کو چلنے دیا جائے، سعد رفیق

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دھرنوں کی سیاست ملک کو آگے نہیں لے کر جائے گی، جمہوریت کو چلنے دیا جائے۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن پاکستانیوں کیلئے اہم دن ہے کیونکہ آج قائداعظم کا یوم ولادت ہے اور نواز شریف کا بھی آج یوم ولادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اسی عظیم مقصد کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، تین بار نواز شریف کو عوام نے اقتدار دلوایا اور تینوں بار فیصلوں کا مذاق اڑایا گیا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک دوسرے کے گریبان پر ہاتھ ڈالنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ تلخی بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا کام فیصلے کرنا ہے، بات کریں گے تو مسائل پیدا ہوں گے، چند افراد کے فیصلے سے ملک کی تقدیر نہیں بدلے گی، ہم محاذ آرائی نہیں کرنا چاہتے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...