کلبھوشن جادھو کی والدہ اور بیوی سے ملاقات کی تصویر منظر عام پر آگئی، بھارتی جاسوس کس حال میں ہے؟ دیکھ کر آپ کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے گا

کلبھوشن جادھو کی والدہ اور بیوی سے ملاقات کی تصویر منظر عام پر آگئی، بھارتی ...
کلبھوشن جادھو کی والدہ اور بیوی سے ملاقات کی تصویر منظر عام پر آگئی، بھارتی جاسوس کس حال میں ہے؟ دیکھ کر آپ کو بھی اپنی آنکھوں پر یقین نہ آئے گا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفتر خارجہ میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اپنی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات جاری ہے جس کی تصاویر منظر عام پر آگئی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی جاسوس کو انتہائی اچھے طریقے سے رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ میں کلبھوشن یادیو کی اپنے اہل خانہ سے ملاقات 2 بج کر 18 منٹ پر شروع ہوئی جو 2 بج کر 48 منٹ پر ختم ہوگی۔ کلبھوشن یادیو کی اس کے اہل خانہ سے ملاقات کیلئے خصوصی کمرہ تیار کیا گیا ہے جس میں شیشہ لگا ہوا ہے۔ شیشے کے ایک طرف کلبھوشن یادیو بیٹھا ہوا ہے جبکہ دوسری جانب اس کی والدہ، اہلیہ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر اور دفتر خارجہ کے انڈیا ڈیسک کی ڈائریکٹر ڈاکٹر فریحہ بھی موجود ہیں۔ ملاقات کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جارہی ہے جبکہ جاسوس اپنے اہل خانہ کے ساتھ انٹرکام کے ذریعے بات کر رہا ہے۔

اپنے من پسند ٹی وی چینل کی براہ راست نشریات دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں

ملاقات کی سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کلبھوشن جادھو کی صحت بالکل ٹھیک ہے بلکہ جس وقت وہ گرفتار ہوا اس سے بھی زیادہ بہتر حالت میں ہے ۔ جس وقت کلبھوشن جادھو کا ویڈیو بیان ریلیز کیا گیا تو اس وقت وہ قدرے کمزور تھا لیکن اب ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ’ہٹا کٹا‘ ہوچکا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /بین الاقوامی


loading...