گاؤں امید علی میں کوٹ واہ نہر میں شگاف

گاؤں امید علی میں کوٹ واہ نہر میں شگاف
گاؤں امید علی میں کوٹ واہ نہر میں شگاف

  



عمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) عمرکوٹ کے نزدیک گاؤں امید علی مہر اور پنھون ہالیپوٹہ کےیہاں کوٹ واہ نہر میں ستر "70"فٹ گہرا شگاف جس کے نتیجے میں گاؤں میں سورج مکھی سرسوں وغیرہ کی فصلوں کو اور پچاس کے قریب گھروں کو شدید نقصان متاثرین نے فوری امدادی رلیف کا مطالبہ کردیا تفصیلات کےمطابق عمرکوٹ کے نزدیک گاؤں امید علی مہر کے قریب کوٹ واہ شاخ میں شگاف پڑ گیا ملنے والی اطلاعات مطابق شگاف پڑنے سے پچاس کے قریب مکانات کو شدید نقصان پہنچا پانی کے شدید بہاو سے گاؤں کے مال مویشی بھی شدید متاثر ہوئے ہیں اس بارے میں متاثرین نے بتایا کہ ھماری تیار فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے کوئی ضلعی انتظامیہ ھماری مدد کو نہیں پہنچی ہے سیلابی پانی کے باعث ھمارے گھروں میں موجود سامان کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے متاثرین نے مطالبہ کیا کہ ھمارے نقصانات کا ازالہ کیا جائے اور ہماری مدد کی جائے ۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : علاقائی /سندھ /عمرکوٹ


loading...