کینیڈا میں موجود مولانا طارق جمیل سٹیج پر بیان دینے کیلئے آئے تو ایک شخص سٹیج پر چڑھ کر ان کے پیروں میں گر گیا اور پھر۔۔۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

کینیڈا میں موجود مولانا طارق جمیل سٹیج پر بیان دینے کیلئے آئے تو ایک شخص سٹیج ...
کینیڈا میں موجود مولانا طارق جمیل سٹیج پر بیان دینے کیلئے آئے تو ایک شخص سٹیج پر چڑھ کر ان کے پیروں میں گر گیا اور پھر۔۔۔ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹورنٹو (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشہور و معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کے چاہنے والے پوری دنیا میں موجود ہیں اور انہیں دیکھتے ہی عقیدت اور محبت کا اظہار کرنے میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔عمران خان کے بیٹے آج کل کونسی سی کتاب پڑھ رہے ہیں؟ حامد میر نے دونوں کیساتھ کتاب کی تصویر شیئر کی تو ہر کوئی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گیا، جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے
مولانا طارق جمیل اس وقت کینیڈا میں ہیں اور مختلف مذہبی تقریبات میں شریک ہو کر دین و مذہب کا نور پھیلانے میں کام کر رہے ہیں۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہونے والی ایک ایسی ہی تقریب میں پیش آنے والے انتہائی حیران کن واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مولانا طارق جمیل کو خطاب کیلئے سٹیج پر بلایا جاتا ہے تو وہ ابھی مائیک ہی درست کرتے ہیں کہ ایک شخص سٹیج پر چڑھ کر ان کی جانب بڑھتا ہے۔
مولانا طارق جمیل دائیں جانب سے آنے والے شخص کی جانب دیکھتے ہیں تو وہ ان کے قریب پہنچتے ہی قدموں میں گر جاتا ہے اور مولانا طارق جمیل اسے اٹھا لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔دولہا بارات روانگی سے قبل ہی بے ہوش ہو گیا، ڈاکٹروں نے لاکھ کوشش کی مگر ہوش نہ آئی لیکن پھر اس کا ایک دوست آیا اور بے ہوش دولہے کیساتھ ایسا کام کر دیا کہ فوراً اٹھ بیٹھا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان مچا دیا
مذکورہ شخص روتا ہوا ان سے بغل گیر ہو جاتا ہے اور ان سے کوئی درخواست کرتا ہے جس پر مولانا طارق جمیل انشاءاللہ کہتے ہیں اور تقریب میں سیکیورٹی پر موجود افراد اس شخص کو نیچے لے جاتے ہیں۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -