پریانکا چوپڑا نے ایک سال میں 68 کروڑروپے کما کر اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑدیا

ممبئی(آن لائن)گزشتہ ہفتے ذے سینے ایوارڈ تقریب میں 5 منٹ تک پرفارمنس کرکے بھارتی 5 کروڑ روپے کمانے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ مرد وخواتین کے معاوضے یا تنخواہوں میں صرف بولی وڈ میں نمایاں فرق پایا جاتا ہے۔بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا کے مطابق مرد و خواتین کے معاوضے اور تنخواہوں میں فرق کا معاملہ بھارت کے ہر شعبے سمیت دنیا کی ہر فیلڈ میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ صرف بھارتی اداکاراں کو اپنے ساتھی مرد اداکاروں کے مقابلے کم معاوضہ ملتا ہے۔
لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
بھارتی خبر رساں ادارے ایشین نیوز انٹرنیشنل (اے این آئی) سے خصوصی بات چیت میں پریانکا چوپڑا نے کہا کہ وہ بولی وڈ کی واحد اداکارہ ہیں، جو رواں برس فوربز میگزین کی دنیا بھر میں سب سے زیادہ پیسے کمانے والی اداکاراں کی فہرست میں شامل ہوئیں۔انہوں نے سب سے زیادہ پیسے بٹورنے والی عالمی خواتین کی فہرست میں اپنے نام کی شمولیت کو نہ صرف اپنے بلکہ بھارت کے لیے بھی اعزاز قرار دیا۔ساتھ ہی پگی چوپس نے یہ سوال بھی اٹھادیا کہ جب وہ اس فہرست میں اپنا نام شامل کروانے میں کامیاب ہوسکتی ہیں تو دیگر اداکارائیں کیوں نہیں پریانکا چوپڑا نے اداکاراں کی غلطیوں کی نشاندہی یا اداکاری پر کوئی اعتراض اٹھائے بغیر سوال کیا کہ دیگر بولی وڈ ایکٹریسز سب سے زیادہ پیسے کمانے والی فہرست میں اپنا نام شامل کروانے میں کیوں کامیاب نہیں ہوتیں.
خیال رہے کہ رواں برس فوربز میگزین کی جانب سے جاری دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی 10 اداکاراں میں پریانکا چوپڑا ساتویں نمبر پر تھیں۔پریانکا چوپڑا نے گزشتہ ایک سال میں 68 کروڑ بھارتی روپے کمائے، جو اگرچہ بولی وڈ مرد اداکاروں سے کہیں کم ہیں، لیکن وہ واحد اداکارہ ہیں جو اتنے زیادہ پیسے کمانے میں کامیاب گئیں۔دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے مرد اداکاروں کی فوربز فہرست میں بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان، دبنگ ہیرو سلمان خان اور کھلاڑی ہیرو اکشے کمار بھی شامل تھے۔ادھر پریانکا چوپڑا نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ذیلی ادارے یونیسیف کے تعاون سے ہونے والی بچوں کی ایک تقریب میں بھی شرکت کی۔پریانکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام پر دہلی میں ہونے والی تقریب کی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں وہ بچوں سے کھیل کود کرنے سمیت ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا یونیسیف کی خصوصی سفیر بھی ہیں۔