آرمی چیف کی کرائسٹ چرچ میں کرسمس کی تقریب میں شرکت، پاکستان میں بسنے والے مسیحیوں کو مبارکباد دی

آرمی چیف کی کرائسٹ چرچ میں کرسمس کی تقریب میں شرکت، پاکستان میں بسنے والے ...
آرمی چیف کی کرائسٹ چرچ میں کرسمس کی تقریب میں شرکت، پاکستان میں بسنے والے مسیحیوں کو مبارکباد دی

  



راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کرسمس کے تہوار پر راولپنڈی میں واقع کرائسٹ چرچ گئے اور کرسمس کی تقریب میں شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس کی خوشیوں میں شریک ہوئے ، راولپنڈی کے کرائسٹ چرچ آمد پر چرچ انتظامیہ نے ان کا استقبال کیا ، آرمی چیف نے پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی ۔انہوں نے قیام پاکستان اور اس کی ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کو سراہا ، انہوں نے ملک میں مسیحی برادری کے زیر انتظام قائم صحت ، تعلیم اورعوامی فلاح کے منصوبوں کی بھی تعریف کی۔ آرمی چیف نے مادرِ وطن کے دفاع کیلئے پاک فوج میں شامل مسیحی برادری کے جوانوں کا خاص طور پر ذکر کیا ۔ اس موقع پر کمانڈر راولپنڈی کور بھی موجود تھے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /دفاع وطن /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی


loading...