”کہا گیا تھا کہ کنٹینر پر ٹکٹ لگا دیتے ہیں تاکہ۔۔۔“ پی ٹی آئی چھوڑنے والی ناز بلوچ نے ”پی ٹی آئی لیکس“ دیدیں، ایسا انکشاف کر دیا کہ عمران خان بھی پانی پانی ہو جائیں گے

”کہا گیا تھا کہ کنٹینر پر ٹکٹ لگا دیتے ہیں تاکہ۔۔۔“ پی ٹی آئی چھوڑنے والی ...
”کہا گیا تھا کہ کنٹینر پر ٹکٹ لگا دیتے ہیں تاکہ۔۔۔“ پی ٹی آئی چھوڑنے والی ناز بلوچ نے ”پی ٹی آئی لیکس“ دیدیں، ایسا انکشاف کر دیا کہ عمران خان بھی پانی پانی ہو جائیں گے

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی ناز بلوچ نے انتہائی حیران کن انکشاف کیا ہے اور کہا ہے کہ دھرنے کے دنوں میں پی ٹی آئی کے کنٹینر پر ٹکٹ لگانے کی تجویز بھی دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔دولہا بارات روانگی سے قبل ہی بے ہوش ہو گیا، ڈاکٹروں نے لاکھ کوشش کی مگر ہوش نہ آئی لیکن پھر اس کا ایک دوست آیا اور بے ہوش دولہے کیساتھ ایسا کام کر دیا کہ فوراً اٹھ بیٹھا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان مچا دیا

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ناز بلوچ نے کہا کہ ”جیسے وکی لیکس ہیں ویسے میں آج پی ٹی آئی لیکس بتا رہی ہوں۔ پی ٹی آئی کا دھرنے کے دنوں میں پروگرام تھا کہ آگے جا کر کنٹینر کو چھوٹا سا میوزیم بنایا جائے گا اور اس پر ٹکٹ لگانے کا ارادہ تھا، تو جناب! کوئی بھی ٹکٹ کے پیسے نہ دے اور ویسے ہی جا کر کنٹینر کی سیر کر لیجئے گا۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔عمران خان کے بیٹے آج کل کونسی سی کتاب پڑھ رہے ہیں؟ حامد میر نے دونوں کیساتھ کتاب کی تصویر شیئر کی تو ہر کوئی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گیا، جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

اس موقع پر میزبان نے اسے مذاق سمجھتے ہوئے دوبارہ تصدیق کی تو ناز بلوچ نے کہا کہ واقعی یہ تجویز دی گئی تھی جس پر میزبان نے تجویز دینے والے کا نام بھی پوچھا مگر ناز بلوچ نے اس سوال پر صرف قہقہہ لگانا ہی مناسب سمجھا اور نام نہ بتایا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...