”مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ڈیزل کا پرمٹ لیا تھا جسے بیچ کر ۔۔۔“ ہارون الرشید نے مجلس عاملہ کے اجلاس میں پیش آنے والا تہلکہ خیز واقعہ سنا دیا، مولانا فضل الرحمان نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ سانس لینا ہی بھول جائیں گے

”مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ڈیزل کا پرمٹ لیا تھا جسے بیچ کر ۔۔۔“ ہارون ...
”مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ڈیزل کا پرمٹ لیا تھا جسے بیچ کر ۔۔۔“ ہارون الرشید نے مجلس عاملہ کے اجلاس میں پیش آنے والا تہلکہ خیز واقعہ سنا دیا، مولانا فضل الرحمان نے کیا جواب دیا؟ جان کر آپ سانس لینا ہی بھول جائیں گے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مولانا فضل الرحمان پر ڈیزل کا پرمٹ لینے کا الزام تو کافی عرصے سے لگایا جاتا رہا ہے مگر اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے مجلس عاملہ کے اجلاس میں ناصرف ڈیزل کا پرمٹ لینے کا اعتراف کیا بلکہ اس کے ایسی وجہ بھی بتائی کہ جان کر آپ یقینا حیران پریشان رہ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔دولہا بارات روانگی سے قبل ہی بے ہوش ہو گیا، ڈاکٹروں نے لاکھ کوشش کی مگر ہوش نہ آئی لیکن پھر اس کا ایک دوست آیا اور بے ہوش دولہے کیساتھ ایسا کام کر دیا کہ فوراً اٹھ بیٹھا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان مچا دیا

معروف صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مجلس عاملہ کے اجلاس میں پیش آنے والا حیران کن واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ یہ سب کچھ انہیں مجلس عاملہ کے ایک ممبر نے بتایا ہے۔

ہارون الرشید نے کہا کہ ”مولانا فض الرحمان کے بارے میں یہ بالکل نہیں کہا جا سکتا کہ وہ نظر آئیں کہ آ رہے ہیں یا جا رہے ہیں، ان کے بارے میں کبھی نہیں کہا جا سکتا کہ وہ کسی چیز کے حق میں ہیں یا خلاف ہیں، ان کے بارے میں یقین کیساتھ کبھی نہیں کہا جا سکتا کہ ان کا موقف کیا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔عمران خان کے بیٹے آج کل کونسی سی کتاب پڑھ رہے ہیں؟ حامد میر نے دونوں کیساتھ کتاب کی تصویر شیئر کی تو ہر کوئی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گیا، جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے

مولانا فضل الرحمان کی مجلس عاملہ نے ان سے پوچھا کہ ڈیزل کا پرمٹ آپ نے لیا ہے؟ یہ جرات بھی مجلس عاملہ کے ایک ممبر نے کی تو مولانا فضل الرحمان نے اعتراف کیا اور کہا کہ مجاہدین کو پیسے چاہئے تھے، میں نے وہ پرمٹ فروخت کر کے انہیں پیسے دیدئیے۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : ڈیلی بائیٹس