پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں مسیحی برادری کا کردار نا قابل فراموش ہے : ڈپٹی قونصل جنرل محمد حسن

پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں مسیحی برادری کا کردار نا قابل فراموش ہے : ڈپٹی ...
پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں مسیحی برادری کا کردار نا قابل فراموش ہے : ڈپٹی قونصل جنرل محمد حسن

  



جدہ (محمد اکرم اسد/ بیورو چیف) پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں مسیحی برادری کا کردار نا قابل فراموش ہے ، انکی حب الوطنی اور پر امن رہنے کی خواہش کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان قونصلیٹ کے ڈپٹی قونصل جنرل محمد حسن نے قونصلیٹ میں منعقدہ کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں مسیحی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں خواتین اور بچے زرق برق لباس کے ساتھ کرسمس کی خوشیاں مناتے رہے، تقریب کا اہتمام پاکستان کرسچین ویلفئیر سوسائٹی کے صدر پرویز یوسف نے کیا تھا۔

محمد حسن نے حکومت پاکستان کی طرف سے کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرسمس کا تہوار نا صرف حضرت عیسٰی علیہ السلام کے جشن ولادت کا دن ہے بلکہ یہ دن حضرت عیسٰی علیہ السلام کی محبت، امن اور برداشت پر مبنی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ترغیب بھی دیتا ہے، یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انکے اس آفاقی پیغام کو عام کریں تاکہ دنیا امن کا گہوارہ بن جائے، ڈپٹی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان قونصلیٹ قونصل جنرل کی سربراہی میں تمام پاکستانیوں کو بلا تفریق خدمات مہیا کرتا ہے اور اسکے دروازے ہمیشہ آپ لوگوں کے لیئے کھلے رہینگے۔ سوسائٹی کے صدر پاسٹ پرویز یوسف نے کہا کہ پاکستان دشمنوں نے کرسمس کے نزدیک کوئٹہ میں گرجا گھر پر حملہ کر کے کرسمس کی خوشیوں کو گہنانے کی کوشش کی مگر ہماری بہادر دراز اور کرسچن کمیونٹی نے انکی اس گہناؤنی شازش کو نہ صرف ناکام بنا دیا بلکہ آج پورے پاکستان اور بیرون ملک بھرپور انداز میں اس خوشی جے تہوار کو منا کر ثابت جر رہے ہیں ہم پاکستانی ہیں اور ہم سب ایک ہیں دشمن انہیں کسی سازش کا حصہ نہیں بنا سکتا۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پرویز یوسف نے تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد پاکستان میں چرچ پر حملے کرکے سمجھتے ہیں کہ وہ کرسچین مسلم فساد کرانے میں کامیاب ہوجائینگے جبکہ کرسچین بھی قائد اعظم کے پاکستان سے اتنی ۔محبت کرتے جتنے مسلمان بھائی انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں وہ مساجد، امام بارگاہوں اور درگاہوں پر بھی حملے کرتے ہیں کرسچین سمجھتے ہیں کہ انکی شہادتیں بھی پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش ہیں ہم افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں جو ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ کر نے میں مصروف ہیں۔ وہ جدہ پاکستان قونصلیٹ میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ تقریب میں بڑی تعداد میں کرسچن برادری نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کی۔ آخر میں مہمان خصوصی محمد حسن نے پرویز یوسف ،صحافیوں اور کمیونٹی کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹا جبکہ بچوں میں سانتاکلوس نے تحائف تقسیم کئے ۔تقریب سے سوسائٹی کے نائب صدر فلک شیر اور پاکستان جرنلسٹ فورم کے چئیرمین امیر محمد خان نے بھی خطاب کیا۔

تقریب میں موجود سنئیر رہنما سلیم جو عرصہ دراز مملکت میں بسلسلہ روزگار رہنے کے بعد مستقل طور پر وطن روانہ ہو رہے ہیں نے بھی کمونٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اچھی یادیں ساتھ لیکر جا رہے ہے ہیں دوستوں نے انہیں تحائف سے بھی نوازا۔ سوسائٹی کی طرف سے وطن روانہ ہونے والوں سلیم اور شمعون کو انک کمیونٹی خدمات پر شیلڈ پیش کی گئیں۔ تقریب کے شروع میں بچوں نے مہمان خصوصی اور صحافیوں کو آمد پر پھولوں کے گلدستے پیش کیئے، مہمانوں کی پرتکلف کھانے سے تواضع کی گئی۔

مزید : عرب دنیا


loading...