”یہ دیکھو! کلبھوشن پر تشدد کیا گیا ہے اور۔۔۔“ والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کی تصاویر جاری ہوتے ہی بھارت نے واویلا شروع کر دیا، کیا چیز دیکھ کر تشدد کا الزام لگایا؟ جان کر آپ غصے سے لال پیلے ہو جائیں گے

”یہ دیکھو! کلبھوشن پر تشدد کیا گیا ہے اور۔۔۔“ والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کی ...
”یہ دیکھو! کلبھوشن پر تشدد کیا گیا ہے اور۔۔۔“ والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کی تصاویر جاری ہوتے ہی بھارت نے واویلا شروع کر دیا، کیا چیز دیکھ کر تشدد کا الزام لگایا؟ جان کر آپ غصے سے لال پیلے ہو جائیں گے

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کرائی مگر بھارت نے اس پر بھی پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا ہے اور ایک مرتبہ پھر کلبھوشن یادیو پر تشدد کا الزام عائد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔دولہا بارات روانگی سے قبل ہی بے ہوش ہو گیا، ڈاکٹروں نے لاکھ کوشش کی مگر ہوش نہ آئی لیکن پھر اس کا ایک دوست آیا اور بے ہوش دولہے کیساتھ ایسا کام کر دیا کہ فوراً اٹھ بیٹھا، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان مچا دیا
ایک جانب جہاں کلبھوشن یادیو نے والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کرانے پر پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کیا ہے تو دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کی جاری کی جانے والی تصاویر میں کلبھوشن یادیو کے کان اور سر کے پچھلے حصے پر تشدد کے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں۔


بھارت کو اس بات پر بھی اعتراض ہے کہ کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کے دوران درمیان میں شیشہ کیوں لگایا گیا اور انٹرکام پر بات کیوں کروائی گئی۔ بھارتی میڈیا کلبھوشن یادیو کی نئی ویڈیو کا ذکر بھی کر رہا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان سے اپنی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کرنے کی درخواست کی جسے منظور کر لیا گیا اور اس پر میں ان کا شکرگزار ہوں۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔عمران خان کے بیٹے آج کل کونسی سی کتاب پڑھ رہے ہیں؟ حامد میر نے دونوں کیساتھ کتاب کی تصویر شیئر کی تو ہر کوئی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گیا، جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہو جائیں گے
بھارتی میڈیا پاکستان کے اس انسانی ہمدردی کے پہلو پر بھی زہر اگلنے میں تمام حدیں پار کر گیا ہے اور پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والی ملاقات کی تصاویر بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یقین کیساتھ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ تصاویر واقعی اصلی ملاقات کی ہیں یا پھر انہیں بنایا گیا ہے۔