”کلبھوشن یادیو کی اہلخانہ کیساتھ انسانی ہمدردی کی بنیادی پر ملاقات کرائی گئی لیکن ۔ ۔ ۔“ بھارتی جاسوس کی ملاقات کے بعد کشمیری رہنماءیاسین ملک کی اہلیہ بھی میدان میں آگئیں، ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی بھارت پر شدید غصہ آئے گا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو ایک خطرناک دہشت گرد ہے ، جس نے پاکستان میں خون کی ندیاں بہانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ، اس کے باوجود حکومت پاکستان نے انسانی بنیادوں پر بھارتی جاسوس کی والدہ اور اہلیہ سے ملاقات کرائی ہے مگر دوسری جانب کشمیری حریت لیڈرز کے اہل خانہ کو کئی کئی سالوں سے اپنے خاندان سے نہیں ملنے دیا جاتا جو کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
”کہا گیا تھا کہ کنٹینر پر ٹکٹ لگا دیتے ہیں تاکہ۔۔۔“ پی ٹی آئی چھوڑنے والی ناز بلوچ نے ”پی ٹی آئی لیکس“ دیدیں، ایسا انکشاف کر دیا کہ عمران خان بھی پانی پانی ہو جائیں گے
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو اور اس کی والدہ اور اہلیہ کے درمیان ملاقات پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے حریت رہنماءیاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیوجو کہ ایک دہشت گرد ہے، اس نے خود دہشت گردی کو تسلیم کیا اور اسے را نے بھیجا تھا۔ اس نے بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں حصہ لیا ۔ اس کے باوجود پاکستانی حکومت نے اسے اجازت دی ہے کہ وہ اپنی بیوی اور والدہ سے مل سکے، لیکن ایک کشمیری کو یہ حق حاصل نہیں ہے اور ایک کشمیری حریت لیڈر کو اجازت نہیں دی جاتی کہ وہ اپنی فیملی سے مل سکے ۔دوسری جانب بھارتی حکومت کی جانب سے ایک دہشت گرد سے بھی بدتر طریقے سے کشمیریوں سے سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہیں کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور نہ ہی ان کوئی بنیادی حق دیا جا رہا ہے کیوں کہ وہ اپنے آزادی کی جد دجہد میں حصہ لے رہے ہیں۔
لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ یہ وہ ہندوستان، یہ وہ جمہوریت اور یہ ہیں انسانی حقو ق کے نام نہاد عالمی چیمپئین؟جو ایک دہشت گرد کو بچانے کے لئے عالمی عدالت انصاف کی مدد لیتے ہیں۔اور ہر طرح سے اسے سہولت دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔یہ اقوام متحدہ اور بھارت دونوں کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے کہ کیا یہ ہے آپ کا آئین؟ کیا آپ کی جمہوریت کا یہ مطلب ہے؟ آپ ایک دہشت گرد کی مدد کر رہے ہیں مگر جو لوگ حق کی آواز بلند کرتے ہیں جو سچ کی صدائیں بلند کرتے ہیں انہیں ان کے خاندان سے جدا کردیتے ہیں؟ سوا تین سالوں سے میری بیٹی نے اپنے باپ اور میں نے اپنے شوہر یاسین ملک کو نہیں دیکھا اور میری بیٹی اپنے باپ کے لئے تڑپ رہی ہے۔یاسین ملک کو اور حریت قیادت کو اجازت نہیں ہے کہ وہ اپنے خاندان سے مل سکیں۔
Reaction of Mrs Yasin Malik wife of a detained Kashmiri leader on the meeting of Indian Spy Kalbhushan Jadev with his mother and wife pic.twitter.com/ut30xpfvZJ
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) December 25, 2017