ہم نے آمریت کو اپنے اوپر ہر10سال بعد مسلط کیا،پاکستان میں احساس محرومی صدارتی نظام سے پھیلی:رضا ربانی

ہم نے آمریت کو اپنے اوپر ہر10سال بعد مسلط کیا،پاکستان میں احساس محرومی صدارتی ...
ہم نے آمریت کو اپنے اوپر ہر10سال بعد مسلط کیا،پاکستان میں احساس محرومی صدارتی نظام سے پھیلی:رضا ربانی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئر مین سینیٹ رضا ربانی نے کہاہے کہ ہم نے آمریت کو اپنے اوپر ہر10سال بعد مسلط کیا ہے ،پاکستان میں احساس محرومی صدارتی نظام سے پھیلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رضا ربانی کاآرٹس کونسل میں عالمی اردو کانفرنس سے خطاب کے دوران مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہناتھا کہ تاریخ گاڑی کے شیشے کی طرح ہے جس میں دیکھ کر ہم آگے چل رہے ہیں،جو 40سال پہلے بات کرلیا کرتے تھے وہ آج نہیں کرسکتے جبکہ ہم قائداعظم کے پاکستان کی تصویر میں رنگ بھرنے میں ناکام ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں پاکستان کی وفاقیت کو بنانے کیلئے جدوجہد کرنی ہے،صدارتی نظام وفاقیت کی نفی ہے اورپاکستان میں احساس محرومی صدارتی نظام سے پھیلی۔ہم نے آمریت کو اپنے اوپر ہر10سال بعد مسلط کیااورمذہب کو سیاسی ایجنڈے کے طور پر استعمال کیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...