جب کلبھوشن یادیو کی والدہ اور بیوی ملاقات کیلئے دفتر خارجہ پہنچی تو سب سے پہلے ان کے ساتھ کیا کام کیا گیا ؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

جب کلبھوشن یادیو کی والدہ اور بیوی ملاقات کیلئے دفتر خارجہ پہنچی تو سب سے ...
جب کلبھوشن یادیو کی والدہ اور بیوی ملاقات کیلئے دفتر خارجہ پہنچی تو سب سے پہلے ان کے ساتھ کیا کام کیا گیا ؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی والدہ اور بیوی ملاقات کے بعد اب وطن واپسی کیلئے روانہ ہو گئیں ہیں تاہم یہ ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کی والدی اور بیوی کو تقریبا 1بج کر 25 منٹ پر دفتر خارجہ میں لایا گیا جہاں سب سے پہلے سیکیورٹی کلیئرنس کی گئی ،دفتر خارجہ میں داخل ہونے کے بعد کلبھوشن یادیو کی والدی اور بیوی کے کپڑے تبدیل کروائے گئے جو کہ پہلے سے ہی دفتر خارجہ میں موجود تھے اور ان کا میک اپ بھی دھلوایا گیا ۔سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد دونوں خواتین کی ملاقات کلبھوشن سے کروائی گئی جو کہ تقریبا 40 منٹ تک جار رہی جبکہ ملاقات کیلئے 30 منٹ کا وقت مختص کیا گیا تھا لیکن کلبھوشن کی والدہ کی درخواست پر وقت میں دس منٹ کا اضافہ کر دیا گیا ۔ملاقات کے دوران بھارتی جاسوس نے زیادہ دیر تک اپنی والدہ سے ہی بات چیت کی جبکہ بیوی سے مختصر گفتگو ہی دیکھنے میں آ ئی ،ملاقات ختم ہونے کے بعد دونوں خواتین نے کپڑے تبدیل کیے اور واپس کیلئے انتظامات کیے گئے ۔

مزید : قومی


loading...