سشما سوراج کی یروشلم پر ووٹ کے بدلے مسلما ن رہنما سے ووٹ کا مطالبہ

سشما سوراج کی یروشلم پر ووٹ کے بدلے مسلما ن رہنما سے ووٹ کا مطالبہ
سشما سوراج کی یروشلم پر ووٹ کے بدلے مسلما ن رہنما سے ووٹ کا مطالبہ

  



نئی دہلی(آن لائن)بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اقوام متحدہ میں بیت المقدس کے حوالے سے امریکی فیصلے کے خلاف قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالنے پر ٹویٹر میں شکریہ ادا کرنے والے بھارتی مسلمان رہنما کو بدلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ووٹ دینے کا مطالبہ کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے صدر ایم بدرالدین اجمل کی جانب سے اپنے ٹویٹ میں بھارت کے اقوام متحدہ میں بیت المقدس (یروشلم) کے حوالے سے امریکی فیصلے کے خلاف قدم پر شکریہ ادا کیا گیا تھا جس کے بعد سشما سوراج کا مطالبہ بھی سامنے آگیا۔سشما سوراج نے بھی ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے جواب میں کہا کہ 'اجمل صاحب! آپ کا شکریہ، اب آپ ہمیں ووٹ دیں'۔آسام سے تعلق رکھنے والے بدرالدین نے سشما سوراج کے ٹویٹ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'میڈم! ہمارا ووٹ ہمیشہ انڈیا کے لیے ہے'۔بدرالدین اجمل نے اپنے جواب میں کہا کہ 'جس دن بی جے پی اکثریتی اور اقلیتی برادری میں فرق نہیں کرتی تو ہمارا ووٹ آپ کے لیے ہوگا'۔بھارتی وزیرخارجہ اور بدرالدین کے ٹویٹر میں ایک دوسرے مکالمے کے بعد دیگر افراد پر اس گفتگو میں کود پڑے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

واضح رہے کہ بھارت میں ریاستی انتخابات ہورہے ہیں جہاں گجرات میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں گزشتہ ہفتے امریکا کی جانب سے بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف قرارداد پیش کی گئی تھی جہاں بھارت سمیت 128 ممالک نے امریکی فیصلے کے خلاف ووٹ دیا تھا۔اقوام متحدہ میں امریکی فیصلے کے خلاف ووٹ ایک ایسے وقت میں دیا گیا تھا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قرارداد کے حق میں ووٹ دینے والے ممالک کی امداد کو بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔

مزید : بین الاقوامی