نوجوان لڑکی کی شادی، پھر ایک دن اپنے بچپن کی تصویریں دیکھنے بیٹھے تو ایسا انکشاف کہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے، آپس میں کیا رشتہ تھا؟ تصویر دیکھ کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں کیونکہ۔۔۔

نوجوان لڑکی کی شادی، پھر ایک دن اپنے بچپن کی تصویریں دیکھنے بیٹھے تو ایسا ...
نوجوان لڑکی کی شادی، پھر ایک دن اپنے بچپن کی تصویریں دیکھنے بیٹھے تو ایسا انکشاف کہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے، آپس میں کیا رشتہ تھا؟ تصویر دیکھ کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں کیونکہ۔۔۔

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک نوجوان جوڑے کی شادی ہوئی اور ایک روز لڑکی اپنے بچپن کی تصاویر کا البم نکال کر اپنے دولہا کو دکھا رہی تھی جن میں کچھ ایسی تصاویر سامنے آ گئیں جن سے پتا چلا کہ وہ دونوں 20سال قبل اپنے بچپن میں بھی مل چکے ہیں اور اس وقت ان کا باہم رشتہ کچھ ایسا تھا کہ یاد آنے پر ان کی حیرت کی انتہاءنہ رہی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 26سالہ ایڈ سیوٹ لڑکے اور ہیڈی نامی لڑکی کی ملاقات 2011ءمیں نیوکاسل یونیورسٹی میں ہوئی اور دونوں ایک دوسرے کو پسند کرنے لگے۔ رواں سال اگست میں انہوں نے شادی کر لی۔

’شادی کے چند گھنٹے بعد ہی سارے خواب ٹوٹ گئے، میرے شوہر نے مجھے زوردار چپیڑ ماری اور بالوں سے پکڑ کر کہنے لگا کہ۔۔۔‘ نوجوان دولہن کی دل دہلا دینے والی داستان

گزشتہ دنوں ہیڈی کی والدہ کو اس کے بچپن کی تصاویر ملیں جو اس نے ہیڈی کو دے دیں۔ ہیڈی اور ایڈسیوٹ جب تصاویر دیکھ رہے تھے تو ان میں کچھ ان دونوں کی بھی تھیں جو آج سے 20سال قبل ترکی کے ایک سیاحتی مقام پر بنائی گئی تھیں۔ ان تصاویر میں دونوں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے کھڑے ہوتے ہیں اور کہیں ساحل سمندر پر کھیل رہے ہوتے ہیں۔ اس پر دونوں نے ایک دوسرے کو پہچان لیا اور انہیں یاد آیا کہ وہ تو بچپن میں بھی ایک دوسرے کے بہترین دوست تھے اور ان میں باہم بہت محبت تھی۔ ہیڈی کا کہنا ہے کہ ”میں قسمت پر کچھ زیادہ یقین نہیں رکھتی تھی لیکن اب میری سوچ بدل گئی ہے۔ ہم بچپن میں ہی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اور ہماری قسمت میں ایک ہونا لکھا تھاچنانچہ قسمت نے ہمیں ملا دیا۔ بچپن میں ہم ترکی میں ہی ملے اوردوست بن گئے۔ ہم نے دو ہفتے کی چھٹیاں بہترین دوستوں کی طرح ایک ساتھ گزاریں اور پھر واپسی کے بعد دوبارہ کبھی نہیں مل پائے۔ اس کے بعد ہماری پہلی ملاقات نیوکاسل یونیورسٹی میں 2011ءمیں ہوئی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...