برمنگھم ائیرپورٹ پر اس پاکستانی کے بیگ سے ایسی شرمناک چیز نکل آئی کہ جان کر ہر شہری شرمندہ ہوجائے

برمنگھم ائیرپورٹ پر اس پاکستانی کے بیگ سے ایسی شرمناک چیز نکل آئی کہ جان کر ...
برمنگھم ائیرپورٹ پر اس پاکستانی کے بیگ سے ایسی شرمناک چیز نکل آئی کہ جان کر ہر شہری شرمندہ ہوجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بدقماش لوگ ملک میں ہوں تو عوام کا جینا دوبھر کرتے ہیں اور بیرون ملک چلے جائیں تو وطن کا نام بدنام کرنے سے باز نہیں آتے۔ایسا ہی ایک پاکستانی برطانیہ کے برمنگھم ایئرپورٹ پر پکڑا گیا ہے جس کے بیگ سے ایسی چیز برآمد ہوئی کہ سن کر پاکستانیوں کا سر شرم سے جھک جائے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 43سالہ ماجد حسین نامی یہ شخص بیگ میں بھاری مقدار میں ہیروئن لے کر پاکستان آنے کی کوشش میں پکڑا گیا۔

رام گرمیت سنگھ کے بعد بھارت میں اب روہنی بابا، پولیس نے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تو 33 خواتین کس حالت میں رکھی مل گئیں؟ انتہائی شرمناک انکشاف
پولیس نے اس کی گرفتاری کے بعد اس کے گھر پر چھاپہ مارا تو وہاں سے بھی بڑی مقدار میں ہیروئن، ہزاروں پاﺅنڈ رقم، اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزم منشیات کا بہت بڑا ڈیلر تھا اور اب تک برطانیہ میں اس کالے دھندے سے لاکھوں پاﺅنڈز کما چکا تھا۔ عدالت کی طرف سے اسے 12سال قید کی سزا سنا کر جیل بھیجا جا چکا ہے تاہم اب ویسٹ مڈلینڈز پولیس کی اکنامک کرائم پے بیک ٹیم نے اسے پیشکش کی ہے کہ اگر وہ منشیات سے کمائی گئی 3 لاکھ پاﺅنڈ کی رقم واپس کر دے تو اس کی سزا ختم یا کم کی جا سکتی ہے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید :

برطانیہ -