فلپائن میں ٹریفک حادثہ ، 19افراد ہلاک ،25زخمی

فلپائن میں ٹریفک حادثہ ، 19افراد ہلاک ،25زخمی
فلپائن میں ٹریفک حادثہ ، 19افراد ہلاک ،25زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

منیلا(آن لائن) فلپائن میں ٹریفک حادثے میں 19 افراد ہلاک ،25 زخمی ہوگئے ۔
فلپائنی پولیس کے مطابق دارالحکومت منیلا کی شاہراہ پر حادثہ اس وقت پیش آیا جب جنوبی باؤنڈ لین پر ایک مسافرجیپنی گا ڑ ی ایک اور گاڑی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے شمال مشرقی لین پر ایک بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں جیپنی میں سوار 29 مسافروں میں سے 19 مسافر ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے، تاہم زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ زخمی ہونے والے مسافر بس میں سوار تھے۔دوسری جانب پولیس کے سینئر عہدیدار روئے ویلینوا کاکہناہے کہ متاثرین کی شناخت سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ اس حادثے میں 7 ماہ کا ایک بچہ بھی ہلاک ہوا ہے ۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں