11 سالہ بچی کو مسلسل کھانسی کی شکایت بالآخر ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو دماغ میں موجود کیا چیز اس کی وجہ تھی؟ ایسا ڈاکٹر نے خود بھی تصور نہ کیا تھا

11 سالہ بچی کو مسلسل کھانسی کی شکایت بالآخر ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو دماغ میں ...
11 سالہ بچی کو مسلسل کھانسی کی شکایت بالآخر ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو دماغ میں موجود کیا چیز اس کی وجہ تھی؟ ایسا ڈاکٹر نے خود بھی تصور نہ کیا تھا

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں ایک 11سالہ بچی کو کافی عرصے سے مسلسل کھانسی کی شکایت تھی۔ بالآخر جب اس کا معائنہ کرایا گیا تو کھانسی کی ایسی وجہ سامنے آ گئی جو ڈاکٹروں کے وہم و گمان میں بھی نہ تھی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ڈیزی سمتھ نامی بچی کو جب ہسپتال لیجایا گیا توڈاکٹروں نے اس کے پھیپھڑوں وغیرہ کے کئی ٹیسٹ کیے لیکن کھانسی کی کوئی وجہ سامنے نہ آ سکی۔ اس پر انہوں نے اس کے سر کے سکین کیے جس سے ہولناک انکشاف ہوا کہ اس کے دماغ میں ٹیومر موجود تھا جوبہت بڑا ہو چکا تھا تاہم خوش قسمتی سے یہ کینسر کا ٹیومر نہیں تھا۔

’میری 3 سالہ بیٹی جب سے پیدا ہوئی ہے اسی دن سے روزانہ اسے شراب پلارہی ہوں کیونکہ۔۔۔‘ معروف اداکارہ کا ایسا انکشاف کہ دنیا والوں کا غصہ آسمان پر جاپہنچا

ڈاکٹروں نے کئی گھنٹے کے آپریشن کے ذریعے یہ ٹیومر نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔ سرجری اس قدر بڑی تھی کہ ڈیزی سمتھ کے سر پر ’ہیڈ بریس‘ (Head Brace)لگانا پڑا۔ اب وہ اسی بریس کے ساتھ کرسمس منا رہی ہے تاہم اس کے والد اینڈی سمتھ کا کہنا ہے کہ ”ہم خوش ہیں کہ ہماری بیٹی کا ٹیومر خطرناک نہیں تھا اور اب وہ روبہ صحت ہے۔ سر میں بریس لگا ہونے کی وجہ سے وہ کہیں بھی نہیں جانا چاہتی۔ کرسمس کی تقریب کے لیے بھی ہم اسے زبردستی لے کر گئے لیکن وہ وہاں پردے کے پیچھے چھپ کر کھڑی رہی تاکہ کوئی اسے دیکھ نہ سکے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...