’میں اپنے شوہر کا موبائل فون دیکھ رہی تھی کہ اس میں سوشل میڈیا پر چھپی یہ چیز نظر آگئی۔۔۔‘ خاتون نے اپنے شوہر کو کیا کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا؟ ایسا کام کہ کوئی عام لڑکی تو سوچ بھی نہیں سکتی

’میں اپنے شوہر کا موبائل فون دیکھ رہی تھی کہ اس میں سوشل میڈیا پر چھپی یہ چیز ...
’میں اپنے شوہر کا موبائل فون دیکھ رہی تھی کہ اس میں سوشل میڈیا پر چھپی یہ چیز نظر آگئی۔۔۔‘ خاتون نے اپنے شوہر کو کیا کام کرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا؟ ایسا کام کہ کوئی عام لڑکی تو سوچ بھی نہیں سکتی

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون اپنے شوہر کا موبائل فون دیکھ رہی تھی کہ اس میں چھپی ایک ایسی چیز اسے نظر آ گئی جس سے اسے زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ ممزنیٹ پر خاتون نے دیگر خواتین کے ساتھ اپنا واقعہ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”میرا شوہر سوشل میڈیا قطعاً استعمال نہیں کرتا تھا۔ وہ کہتا تھا کہ سوشل میڈیا وقت کے زیاں کے سوا کچھ نہیں، لیکن گزشتہ روز میں اس کا فون دیکھ رہی تھی کہ اس میں انسٹاگرام اکاﺅنٹ موجود تھا جس پر وہ کافی متحرک بھی تھا۔“

’میں اپنے شوہر کے ساتھ گھر پر سورہی تھی کہ وہ گھر کے اندر داخل ہوئے اور اس کے سامنے میرا ریپ کردیا، میں حاملہ ہوگئی، 2 ماہ بعد اپنی ہمسائی کے گھر سورہی تھی کہ کسی نے دروازہ توڑدیا، اُٹھی تو یہ دیکھ کر جان نکل گئی، اندر آنے والے۔۔۔۔‘

”اس اکاﺅنٹ پر اس نے ایک ایسی خاتون کو فالو کر رکھا تھا جس کے بچے میرے بچوں کے ساتھ سکول میں پڑھتے ہیں اور بچوں کو سکول لاتے لیجاتے اکثر اس سے میری ملاقات ہوتی رہتی ہے۔ اس خاتون نے بھی میرے شوہر کو فالو بیک کر رکھا تھا۔ چند ہفتے قبل ہم گراﺅنڈ میں موجود تھے جہاں وہ خاتون بھی تھی۔ تب میرے شوہر نے اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’وہ خاتون میری دوست رہ چکی ہے اور وہ بہت اچھی عورت ہے۔‘ جب میں نے اپنے شوہر سے اس اکاﺅنٹ کے بارے میں پوچھا تو اس نے بتایا کہ ’میں نے کئی سال قبل یہ اکاﺅنٹ بنایا تھا لیکن کبھی چلایا نہیں‘، حالانکہ اس نے گزشتہ ہفتے ہی تین تصاویر پوسٹ کی تھیں جو میری نئی کار کی تھیں۔ اس نے آخر یہ جھوٹ کیوں بولا؟ اس سے مجھے شبہ ہو رہا ہے کہ اس کے اس خاتون کے ساتھ بھی تعلقات ہیں۔“ اس تحریر کے بعد اس بیوی نے دیگر خواتین سے مشورہ طلب کیا کہ ’اب میں کیا کروں؟‘ جواب میں کئی خواتین نے اسے کہا کہ ”ایک بات تو طے ہے کہ تمہارے شوہر نے تم سے جھوٹ بولا ہے تاہم تمہیں کچھ وقت انتظار کرنا چاہیے اور دیکھناچاہیے کہ آیا واقعی اس کے اس عورت کے ساتھ تعلقات ہیں یا نہیں۔“

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس