کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ کے ساتھ ملاقات کسی کمرے یا جیل میں نہیں کروائی گئی بلکہ ۔۔۔ایسا انکشاف سامنے آگیا کہ ہر کوئی دنگ رہا گیا

کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ کے ساتھ ملاقات کسی کمرے یا جیل میں نہیں ...
کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ کے ساتھ ملاقات کسی کمرے یا جیل میں نہیں کروائی گئی بلکہ ۔۔۔ایسا انکشاف سامنے آگیا کہ ہر کوئی دنگ رہا گیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )دفتر خارجہ نے کہاہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہل خانہ سے ملاقات بلٹ پروف کنٹینر میں کروائی گئی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کلبھوشن یادیو کی اہل خانہ سے ملاقات کروا کر اپنا وعدہ پورا کر دیاہے ،یہ ملاقات 40 منٹ تک جار رہی ،جس میں بھارتی جاسوس نے زیادہ تر اپنی والدہ سے بات چیت کی ۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں رحمدلی کا درس دیتا ہے ، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پرملاقات کی اجازت دی گئی ،بھارتی درخواست پر بیوی کے ساتھ اس کی والدہ کو بھی ملاقات کی اجازت دی اور بعد میں درخواست پر ملاقات کا وقت بھی بڑھا دیا گیا جبکہ قونصل رسائی نہیں تھی کیونکہ قونصلر کو کچھ سنائی دیا اور نہ ہی بات کرنے کا موقع دیا گیا، وہ صرف بطور مبصر موجود رہے۔

مزید : قومی


loading...