’اس ملک نے اپنا ایٹمی پروگرام 95 فیصد مکمل کرلیا ہے اور یہ کسی بھی وقت تیسری جنگ عظیم کے لئے پوری طرح تیار ہے‘ سب سے خطرناک خبر آگئی

’اس ملک نے اپنا ایٹمی پروگرام 95 فیصد مکمل کرلیا ہے اور یہ کسی بھی وقت تیسری ...
’اس ملک نے اپنا ایٹمی پروگرام 95 فیصد مکمل کرلیا ہے اور یہ کسی بھی وقت تیسری جنگ عظیم کے لئے پوری طرح تیار ہے‘ سب سے خطرناک خبر آگئی

  



پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور شمالی کوریا کے مابین تلخی اپنے عروج کو پہنچی ہوئی ہے اور ماہرین کسی بھی وقت ایٹمی جنگ چھڑنے کے خدشے کا اظہار کر رہے ہیں۔ اب شمالی کوریا سے اب تک کی خطرناک ترین خبر آ گئی ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے کی سابق عہدیدار اور شمالی کوریا کے معاملات پر گہری نظر رکھنے والے ماہر سو می ٹیری کا کہنا ہے کہ ”رواں سال شمالی کوریا کے لیے کامیاب ترین سال تھا۔ اس سال اس نے اپنی ایٹمی پروگرام 90سے 95فیصد تک مکمل کر لیا ہے اور اب وہ تیسری عالمی جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہے۔“

”پاکستان میں تو اب بھی۔۔۔“ افغان وزیرداخلہ کا ایسا دعویٰ کہ ہرپاکستانی کا خون کھول اٹھے گا

رپورٹ کے مطابق رواں سال شمالی کوریا نے 25ایٹمی میزائل تجربے کیے جن میں ایک بین البراعظمی میزائل بھی شامل تھا جو امریکہ تک کے کسی بھی حصے کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس نے تباہ کن ہائیڈروجن بم کا تجربہ بھی کر رکھا ہے جو امریکہ کو نیست و نابود کر سکتا ہے۔مس ٹیری کا کہنا تھا کہ ”اب شمالی کوریا اپنے ایٹمی پروگرام میں صرف ایک تکنیکی قدم کی دوری پر ہے، جس کے بعد وہ امریکہ کو بااعتماد طریقے سے ایٹمی حملے کی دھمکی دینے کے قابل ہو جائے گا۔“

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : بین الاقوامی