دنیا کی تاریخ کا عیاش ترین بادشاہ جس نے 1ہزار خواتین سے تعلقات قائم کئے اور پھر۔۔۔

دنیا کی تاریخ کا عیاش ترین بادشاہ جس نے 1ہزار خواتین سے تعلقات قائم کئے اور ...
دنیا کی تاریخ کا عیاش ترین بادشاہ جس نے 1ہزار خواتین سے تعلقات قائم کئے اور پھر۔۔۔

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ملکہ الزبتھ دوئم کے پردادا کنگ ایڈورڈ دوئم کو دنیا کی تاریخ کا عیاش ترین بادشاہ خیال کیا جاتا ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق کنگ ایڈورڈ نے اپنی زندگی میں 1ہزار سے زائد خواتین کے ساتھ تعلقات استوار کیے۔ اس کی والدہ ملکہ وکٹوریہ کو امید تھی کہ اس کا بیٹا اپنے باپ البرٹ کی طرح بہترین اور اصول پسند آدمی بنے گا لیکن ان کی یہ امید باطل ثابت ہوئی۔اس کی جنسی بھوک اس قدر زیادہ تھی کہ وہ ہمہ وقت خواتین کے جلو میں دیکھا جاتا۔ اس کی لونڈیاں اسے ’ڈرٹی بیرٹی‘ (Dirty Bertie)کے نام سے پکارتی تھیں۔

’آج سے میری بیگم تمہاری اور تمہاری میری۔۔۔‘ 2 مردوں کے درمیان شرمناک ترین معاہدہ اور پھر کیا ہوا۔۔۔

رپورٹ کے مطابق پیرس کا بدنام زمانہ جنسی کلب ’لی چیبانیز‘ (Le Chabanais)بادشاہ کی پسندیدہ جگہ تھی اور ان میں سے اکثر خواتین کے ساتھ اس نے اسی کلب میں تعلقات استوار کیے۔ بدنامی کے باوجود وہ تمام عمر اس کلب میں جاتا رہا۔ جب اس کی تاج پوشی کی تقریب ہوئی تو اس نے اپنی پسندیدہ لونڈیوں کو بھی اس میں بلایا اور یہ اہتمام بھی کیا کہ انہیں پہلی قطار میں بٹھایا جائے۔اس کے 20سال بعد کنگ ایڈورڈ کی موت واقع ہو گئی۔ کہا جاتا ہے کہ وہ بلا کا سگریٹ نوش تھااور یہ اس کی موت کی وجہ بنی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...