”کلبھوشن یادیو کی یہ چیز ہمیں دکھاﺅ“، بیگم اور ماں سے ملواتے ہی پاکستان نے بھارت سے بڑا مطالبہ کردیا ، ایسی چیز مانگ لی کہ بھارتی حکومت سب سے بڑی مشکل میں پھنس گئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی جانب سے بھارتی جاسوس اور انڈین نیوی کے حاضر سروس آفیسر کلبھوشن یادیو کے اہل خانہ سے اسلام آباد میں ملاقات کر ادی گئی ہے، اس ملاقات کے بعد پاکستان نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی جاسوس کا پنشن ریکارڈ مہیا کر سکیں۔
”کلبھوشن یادیو کی اہلخانہ کیساتھ انسانی ہمدردی کی بنیادی پر ملاقات کرائی گئی لیکن ۔ ۔ ۔“ بھارتی جاسوس کی ملاقات کے بعد کشمیری رہنماءیاسین ملک کی اہلیہ بھی میدان میں آگئیں، ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی بھارت پر شدید غصہ آئے گا
تفصیلات کے مطابق بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ کلبھوشن یادیو2003ءمیں نیوی سے ریٹائرڈ ہو گیا تھا ، اب حکومت پاکستان نے بھارتی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کلبھوشن یادیو کا سروس ریکارڈفراہم کریں۔ پاکستان نے کلبھوشن یادیو کے پنشن ریکارڈ، بینک سٹیٹمنٹس اور دیگر تفصیلات بھی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پاکستان نے بھارتی حکام کو 15افراد کی فہرست بھی دی ہے ، یہ فہرست کلبھوشن یادیو نے اپنا دفاع کرنے کے لئے دی تھی۔ ان 15افراد میں کلبھوشن کی اہلیہ بھی شامل ہے ۔ لیکن بھارت نے کلبھوشن یادیو کی بیوی کو بھی اپنے شوہر کے دفاع میں بیان ریکارڈ کرانے کی اجازت نہیں دی۔
لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس چھپانے کے لئے کچھ نہیں اور ہم نے کلبھوشن یادیو کی فیملی کو پاکستانی ، انڈین اور بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرنے کی آفر بھی کرائی مگر بھارتی حکام نے اس سے بھی انکار کردیا ۔