پی ایس ایل کو پاکستان لانے کا کریڈٹ نجم سیٹھی کو جاتا ہے :شاہد آفریدی

پی ایس ایل کو پاکستان لانے کا کریڈٹ نجم سیٹھی کو جاتا ہے :شاہد آفریدی
پی ایس ایل کو پاکستان لانے کا کریڈٹ نجم سیٹھی کو جاتا ہے :شاہد آفریدی

  



فیصل آباد (یوا ین پی )قومی آل راؤنڈرشاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کو ملک میں واپس لانے کا تمام کریڈٹ پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کو جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقبال سٹیڈیم فیصل آباد پر شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے تحت ٹی ٹین کرکٹ میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان آرہی ہے جس کیلئے نجم سیٹھی اینڈ کمپنی نے کافی محنت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی ، مقامی انتظامیہ ، سیکیورٹی اداروں ، میڈیا اور شائقین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے چیریٹی میچ کو کامیاب بنایا۔ اس مقابلے کا مقصد کرکٹ ، تعلیم اور صحت کے شعبوں کا فروغ ہے۔ پاکستان میں کہیں بھی منصوبہ شروع کیا تو وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھر پور تعاون کیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : کھیل