عائشہ گلالئی کا نئی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان، الیکشن کمیشن کوعائشہ گلالئی کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے:فواد چودھری

عائشہ گلالئی کا نئی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان، الیکشن کمیشن کوعائشہ گلالئی ...
عائشہ گلالئی کا نئی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان، الیکشن کمیشن کوعائشہ گلالئی کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے:فواد چودھری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا عائشہ گلالئی کا نئی سیاسی پارٹی بنانے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کوعائشہ گلالئی کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے۔ الیکشن کمیشن کوان اعلانات کے بعداورکیاثبوت چاہیئے؟ ایسی صورتحال میں الیکشن کمیشن پر ہم سوالات اٹھانے پرمجبورہیں۔

عائشہ گالئی کا” تحریک انصاف گلالئی “ کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

فواد چوہدری کہتے ہیں کہ عائشہ گلالئی کا اعلان اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی رکنیت چھوڑ چکی ہیں اسی وجہ سے تو وہ نئی پارٹی بنانے جارہی ہیں،انہوں نے پا رٹی چھوڑنے کے بعدجماعت بنانے کا کہہ دیا،الیکشن کمیشن کو اس اعلان پر سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...