فلمی پردے سے غائب رہنے والی اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر کی کرسمس پارٹی میں شرکت

فلمی پردے سے غائب رہنے والی اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر کی کرسمس پارٹی میں شرکت
فلمی پردے سے غائب رہنے والی اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر کی کرسمس پارٹی میں شرکت

  



ممبئی(یو این پی) معروف بھارتی اداکارہ ارمیلا مٹونڈکر نے کرسمس پارٹی  میں شمولیت اختیار کی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق طویل عرصے سے فلمی پردے سے غائب رہنے والی معروف بھارتی اداکارہ ارمیلا مٹونڈ کر نے توشار کپور کی کرسمس پارٹی میں شرکت کی،کرسمس پارٹی میں ارمیلا مٹونڈکر کے علاوہ کرن جوہر نے اپنے دونوں جڑواں بیٹوں کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔واضح رہے کہ ارمیلا مٹونڈکر بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہیں، انہوں نے مشہور بالی ووڈ انڈسٹری کی فلموں میں کام کر کے اپنے مداحوں کے دلوں میں گھر کیا تھا لیکن چندسال سے اداکارہ فلمی پردے سے غائب ہیں لیکن اداکارہ کی کرسمس پارٹی کی تصاویر منظر عام پر آتے ہی وائرل ہو گئی ہیں۔

مزید : تفریح


loading...