شہر قائد میں پولیس کی کارروائی ،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان گرفتار

شہر قائد میں پولیس کی کارروائی ،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان ...
شہر قائد میں پولیس کی کارروائی ،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان گرفتار

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں ملوث 2ملزمان کو گرفتارکر کے اسلحہ بر آمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے مومن آباد میں پولیس نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران 2افراد کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ایس پی اورنگی ٹاون کا کہناہے کہ زیر حراست ملزمان نے ابتدائی تحقیقات میں انکشاف کیا ہے کہ وہ شہر میں سٹریٹ کی وارداتیں کرتے ہیں اور متعدد وارداتوں میں ملوث بھی ہیں ۔ تاہم گرفتار افراد کے خلاف مزید قانونی چارہ جوئی کاآغاز کردیا گیا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی