’اسرائیلیوں کو اس کام کی اجازت نہیں دیں گے‘ سعودی عرب نے اسرائیل پر بڑی پابندی لگادی، دنیا دنگ رہ گئی

’اسرائیلیوں کو اس کام کی اجازت نہیں دیں گے‘ سعودی عرب نے اسرائیل پر بڑی ...
’اسرائیلیوں کو اس کام کی اجازت نہیں دیں گے‘ سعودی عرب نے اسرائیل پر بڑی پابندی لگادی، دنیا دنگ رہ گئی

  



ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی میڈیا میں یہ خبریں اکثر گردش میں رہتی ہیں کہ سعودی مملکت اور اسرائیل کے درمیان خفیہ تعلقات قائم ہیں۔ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یروشلم کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا تو ایک بار پھر ناقدین کہنے لگے کہ سعودی عرب نے اس فیصلے کی کھل کر مذمت نہیںکی۔ دوسری جانب سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ اس کے ہرگز کوئی مراسم نہیں، اور اب جبکہ سعودی عرب نے اسرائیلیوں کھلاڑیوں کو اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے تو اس بات کا عملی ثبوت بھی دنیا کے سامنے آ گیا ہے۔ یہ اسرائیلی کھلاڑی اگلے ہفتے سعودی عرب میں منعقد ہونے والی عالمی شطرنج چیمپیئن شپ میں شرکت کے خواہاں تھے۔

’’خواتین ماڈلز پر بڑے عرب ملک میں پابندی عائد کر دی گئی ،گانے بجانے اور بازاروں میں فحش کلامی کی بھی اجازت نہ ہو گئی‘‘ یہ سعودی عرب یا ایران نہیں بلکہ ۔۔۔۔۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق یہ چیمپیئن شپ ورلڈ چیس فیڈریشن کے زیر اہتمام ہورہی ہے اور گزشتہ ماہ فیڈریشن کی انتظامیہ نے کہا تھا کہ وہ ہر ممکن کوشش کریں گے کہ تمام کھلاڑیوں کو ویزے مل سکیں۔ گزشتہ روز فیڈریشن کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا کہ ان کی کوششوں کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا۔

اب اسرائیل چیس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں قانونی چارہ جوئی کریں گے۔ اسرائیلی چیس فیڈریشن چیمپیئن شپ میں شرکت کی اجازت نہ ملنے پر ورلڈ چیس فیڈریشن کے خلاف قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتی ہے۔ گزشتہ ماہ اسرائیلی چیس فیڈریشن نے کہا تھا کہ سعودی عرب میں عالمی چیمپیئن شپ منعقد کروانے کا فیصلہ اچھا ہے بشرطیکہ اس میں شرکت کے حوالے سے اسرائیلی کھلاڑیوں پر کوئی پابندی نہ ہو۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : عرب دنیا


loading...