نوجوان اعلیٰ نظم وضبط،یقین محکم اورخوداعتمادی کاجذبہ پیداکریں:ڈی جی رینجرز

نوجوان اعلیٰ نظم وضبط،یقین محکم اورخوداعتمادی کاجذبہ پیداکریں:ڈی جی رینجرز
نوجوان اعلیٰ نظم وضبط،یقین محکم اورخوداعتمادی کاجذبہ پیداکریں:ڈی جی رینجرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کا دارومدار اس کے نوجوانوں پر ہے ، پاکستان نوجوان بالخصوص طلبہ اس قوم کا سرمایہ ہیں، ملکی ترقی کے لئے نوجوان اعلیٰ نظم وضبط،یقین محکم اورخوداعتمادی کاجذبہ پیداکریں۔

عائشہ گالئی کا” تحریک انصاف گلالئی “ کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان
تفصیلات کے مطابق بانی پاکستان قائداعظم کے یوم ولادت کی مناسبت سے کراچی یوتھ فیڈریشن کی جانب سے نشان جناح یوتھ کانفرنس کاانعقادکیا گیا۔ ڈی جی رینجرزسندھ میجرجنرل محمدسعیدتقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں مختلف جامعات کے طلباوطالبات کے درمیان تقریری مقابلہ ہوا۔ اپنی اپنی تقاریر میں طلبااورطالبات نے بابائے قوم کوخراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ طلبااپنے شب وروزتعلیم کے حصول کے لیے وقف کردیں اور قائداعظم کے اصولوں کومشعل راہ بناتے ہوئے ترقی میں کرداراداکریں۔ طلبہ اس ملک کی ترقی کا ہراول دستہ ہیں ، کام کوایمانداری اورخلوصِ نیت سے سرانجام دیں اوراپنے والدین پرفخرکریں۔تقریب کے اختتام پر تقریری مقابلے میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔