لاہور کی لڑکی کے بارے میں بھارتی گلوکار کے گانے نے دھوم مچادی

لاہور کی لڑکی کے بارے میں بھارتی گلوکار کے گانے نے دھوم مچادی
لاہور کی لڑکی کے بارے میں بھارتی گلوکار کے گانے نے دھوم مچادی

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اور پاکستان کے درمیان تلخی اور کشیدگی کا ہمیشہ ہی چرچا رہتا ہے۔ بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے کوئی خوش کن خبر سامنے آئے۔ تعلقات تو اب بھی جوں کے توں ہیں، البتہ ایک بھارتی گلوکار کی جانب سے ایک لاہوری لڑکی کی محبت میں گائے گئے گانے نے ضرور دونوں ممالک کے لوگوں کے دلوں کو چھولیا ہے۔

ویب سائٹ ’مینگو باز‘ کے مطابق گلوگار گرو رندھاوا نے اپنے نئے گانے ’لاہور‘ کی میوزک ویڈیو جاری کر دی ہے اور لاکھوں لوگ اس کے دیوانے ہوگئے ہیں۔ یہ گانا ایک ایسے نوجوان کے متعلق ہے جو ایک خوبرو لڑکی کو دیکھتے ہی اس کے عشق میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ وہ یہ اندازہ لگانے کی کوشش کرتا ہے کہ اس کا تعلق کہاں سے ہوسکتا ہے اور لڑکی کی مسکراہٹ اسے بتا دیتی ہے کہ وہ لاہوری ہے۔ اس گانے کی مقبولیت سے یوں لگتا ہے کہ شادیوں کے سیزن میں یہ گانا دیگر تمام گانوں کو پیچھے چھوڑنے والا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...