اگر آپ کو خواب میں اپنا ہمسفر بے وفائی کرتا نظر آئے تو اس کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ ماہر نفسیات نے معمہ حل کردیا

اگر آپ کو خواب میں اپنا ہمسفر بے وفائی کرتا نظر آئے تو اس کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ ...
اگر آپ کو خواب میں اپنا ہمسفر بے وفائی کرتا نظر آئے تو اس کا کیا مطلب ہوتا ہے؟ ماہر نفسیات نے معمہ حل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوز ڈیسک) ہم ہر روز نیند میں اچھے، برے طرح طرح کے خواب دیکھتے ہیں۔ ان میں سے کچھ خواب تو ایسے ہوتے ہیں جو ہمارے ذہن کو بہت ہی پریشان کر دیتے ہیں اور جب تک ان کا مطلب معلوم نا ہو جائے دل کو چین نہیں آتا۔ ڈریم سپیشلسٹ ڈیلفی ایلس کہتی ہیں کہ خواب میں شریک حیات کو بے فائی کرتے دیکھنا بھی ایک ایسا معاملہ ہے جو بہت سے لوگوں کے ساتھ پیش آتا ہے اور انہیں سخت پریشان کرتا ہے۔
دی مرر کے مطابق ڈیلفی نے اس خواب کا مطلب بتاتے ہوئے کہا کہ جب لوگ خواب میں اپنے شریک حیات کو بے وفائی کرتا ہوا دیکھتے ہیں تو اس کا یہ مطلب تو نہیں ہوتا کہ شریک حیات واقعی بے وفائی کررہا ہے، البتہ اس کا یہ مطلب ضرور ہوتا ہے کہ خواب دیکھنے والے کے دل میں یہ خوف موجود ہے کہ شریک حیات بے وفائی کا مرتکب ہوسکتا ہے، یا شاید ہورہا ہے۔ ان کے نزدیک اس خواب کی حقیقت اس سے زیادہ کچھ نہیں۔

’جب بھی پرفیوم لگائیں اسے کبھی بھی اپنی کلائیوں پر نہ رگڑیں کیونکہ اس سے۔۔۔‘ پرفیوم بنانے کے ماہر نے وہ بات بتادی جو آپ کو ضرور معلوم ہونی چاہیے
خوابوں کی نفسیاتی حقیقت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بلندی سے گرنا،ا نجان جگہوں پر گم ہوجانا یا کسی حادثے کا نشانہ بن جانا، یہ سب ایسے خواب ہیں جو دراصل ہمارے ذہن کے نہاں گوشوں میں چھپے خوف ہوتے ہیں، جو نیند کے دوران خواب کی صورت میں ہمارے سامنے آجاتے ہیں۔
ڈیلفی کا کہنا ہے کہ اگر آپ خواب میں خود کو بلندی سے گرتا ہوا دیکھتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی زندگی میں کچھ اہم تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں اور آپ ان کے نتائج کے بارے میں بے یقینی کے عالم میں ہیں اور متفکر رہتے ہیں۔ خواب میں لوگ بکثرت یہ بھی دیکھتے ہیں کہ کوئی ان کا تعاقب کررہا ہے۔ بعض اوقات وہ تعاقب کرنے والے شخص یا چیز کو دیکھ پاتے ہیں اور بعض اوقات انہیں معلوم نہیں ہوتا کہ ان کا تعاقب کون کررہا ہے۔ ڈیلفی کہتی ہیں کہ جب آپ کو کسی کام کی بے حد فکر لاحق ہوتی ہے اور آپ کو محسوس ہو کہ آپ اسے مکمل نہیں کرپائیں گے، یا آپ محسوس کرتے ہیں کہ ماضی کا کوئی واقعہ آپ کے حال پر برا اثر ڈال رہا ہے تو اس صورت میں آپ کو یہ خواب نظر آسکتا ہے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
اگر آپ خواب میں اپنا دانت ضائع ہوتے دیکھتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو اپنے کسی قریبی عزیز کے دنیا سے رخصت ہوجانے کا خدشہ لاحق ہے یا اگر آپ کسی مالی نقصان کا خطرہ محسوس کررہے ہیں تو اس صورت میں بھی آپ کو یہ خواب نظر آسکتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -