اسحاق ڈار نے استعفیٰ نہیں دیا، 3ماہ کی چھٹی مانگی ہے: عارف علوی

اسحاق ڈار نے استعفیٰ نہیں دیا، 3ماہ کی چھٹی مانگی ہے: عارف علوی
اسحاق ڈار نے استعفیٰ نہیں دیا، 3ماہ کی چھٹی مانگی ہے: عارف علوی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے استعفیٰ نہیں دیا بلکہ 3ماہ کی چھٹی مانگی ہے۔ حکومت کو وزیرقانون پنجاب کے استعفے کی قربانی دینی ہوگی ۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے پروگرام’’ ندیم ملک لائیو‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی کاکہناتھا کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ میں ذمہ داروں کا تعین ہوچکا ہے جبکہ نواز شریف کے پاس استعفیٰ دے کر متبادل قیادت سامنے لانے کا موقع تھا ،حکومت کو الیکشن میں 4حلقوں میں تحقیقات کرنے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن وہ نہیں مانے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو وزیرقانون پنجاب کے استعفے کی قربانی دینی ہوگی ،جمہوریت بھی رہے گی اور وقت پر انتخابات بھی ہوں گے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...