پاک بھارت سرحد پر گنڈا سنگھ کے مقام پر 200فٹ بلند پرچم لہرادیا گیا:آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے معمار قائداعظم محمد علی جںاحؒ کی یوم پیدائش کے موقع پر پاک بھارت سرحد پر گنڈا سنگھ والا کے مقام پر200فٹ بلند پرچم لہرادیا گیا ،جس کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)پاک بھارت سرحد پر گنڈا سنگھ والا کے مقام پر200فٹ بلند پرچم لہرادیا گیا ،کورکمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی پنجاب رینجرزمیجرجنرل اظہر نوید حیات بھی تقریب میں شریک تھے جبکہ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
اس سے قبل پاکستان نے جشن آزادی کے موقع پرواہگہ بارڈر پر 400فٹ کاجھنڈا لہرایا تھا۔
پرچم کشائی کی تقریب کی ویڈیو دیکھیں
Another high flying Pakistan Flag hoisted at Ganda Singh Wala on Pak-India border. Commander Multan Corps , Lieutenant General Abdullah Dogar hoisted 200 feet highflag in a ceremony charged with national fervour. DG Pakistan Rangers Punjab Major General Azhar Naveed Hayat Khan pic.twitter.com/9tJMyevETg
— Khalid khi (@khalid_pk) December 25, 2017