پاکستان کو ”ٹیررستان“کہنے والی بھارتی سفارتکار کے ساتھ نئی دہلی میں ہی کیا ’دہشت گردی‘ ہوگئی؟ جان کر پاکستانی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

پاکستان کو ”ٹیررستان“کہنے والی بھارتی سفارتکار کے ساتھ نئی دہلی میں ہی کیا ...
پاکستان کو ”ٹیررستان“کہنے والی بھارتی سفارتکار کے ساتھ نئی دہلی میں ہی کیا ’دہشت گردی‘ ہوگئی؟ جان کر پاکستانی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والی بھارتی سفارت کار اینم گھمبیر جب اپنے دیس واپس لوٹیں تو ان کے ساتھ بھارتی دارالحکومت میں دو دو ہاتھ ہوگئے، دو موٹر سائیکل سواروں نے بھارتی سفارتکار سے ان کا موبائل چھینا اور نو دو گیارہ ہوگئے۔

’بیان بدل دیں‘کلبھوشن سے ملاقات میں اہلیہ نے بھارتی خفیہ ایجنسی کا پیغام پہنچایا : نجی ٹی وی کا دعویٰ
بھارتی ٹی وی چینل ”این ڈی ٹی وی“ کے مطابق اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل مشن کی فرسٹ سیکرٹری اینم گھمبیر روہانی میں اپنی والدہ کے ہمراہ چہل قدمی کر رہی تھیں کہ دو موٹر سائیکل سوار ان کے پاس آئے اور ان سے راستہ پوچھا۔موٹر سائیکل سواروں نے بھارتی سفارتکار کو باتوں میں الجھایا اور ان کا موبائل چھین کر فرار ہوگیا۔ اینم گھمبیر موبائل چھن جانے سے اس قدر خوف زدہ ہوگئیں کہ وہ موٹر سائیکل کا نمبر بھی نہیں دیکھ سکیں۔ سفارت کار کے مطابق لٹیروں نےمجھ سے ہنومان مندر کا راستہ دریافت کیا۔ جب میں نے اپنے ہاتھ میں موبائل پکڑ کر ہنومان مندر کی جانب اشارہ کیا تووہ فورا میرا موبائل فون لے کر فرار ہوگئے۔ میرا چوری شدہ  آئی فون امریکہ میں رجسٹرڈ ہے اور اس میں میری کئی اہم دستاویزات موجود ہیں۔ یہ واقعہ صبح سویرے پیش آیا مگر تاحال اس حوالے سے کوئی بھی فرد گرفتار نہیں کیا جا سکا ۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔