چین عین وقت پر دھوکہ دے گیا، روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ایسا کام کردیا کہ پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے مسلمان منہ دیکھتے رہ گئے

چین عین وقت پر دھوکہ دے گیا، روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ایسا کام کردیا کہ ...
چین عین وقت پر دھوکہ دے گیا، روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ایسا کام کردیا کہ پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے مسلمان منہ دیکھتے رہ گئے

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ میں قرار داد پیش کی گئی تھی کہ میانمر امدادی کارکنوں کو روہنگیا مسلمانوں تک پہنچنے کی اجازت دے، بیرون ملک پناہ گزینوں کے طور پر مقیم روہنگیا مسلمانوں کو واپسی کی اجازت دی جائے، اور انہیں مکمل شہریت اور حقوق دئیے جائیں، مگر افسوس کہ چین بھی اس قرار داد کا مخالف نکلا۔

دی گارڈین کے مطابق چین اور روس سمیت کل 10 ممالک نے اس قرارداد کی مخالفت کی، لیکن اس کے باوجود اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے میانمر پر زور دیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوجی کارروائی فوری بند کی جائے اور میانمر میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی تعیناتی کی بھی اجازت دی جائے۔

اس مسلمان لڑکی کیساتھ امریکی ریاست فلوریڈا میں ہم جماعت لڑکیوں نے ایسی شرمناک حرکت کردی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا، ویڈیو دیکھ کر آپ بھی پریشان ہوجائیں گے

اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے پیش کی گئی اس قرارداد کے حق میں 122 ووٹ آئے، 24ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، جبکہ 10 نے اس کی مخالفت کی۔ قرار داد کے خلاف ووٹ دے کر میانمر کا ساتھ دینے والے ممالک میں روس، چین، کمبوڈیا، لاﺅس، فلپائن، بیلاروس، شام اور زمبابوے بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ حالیہ چند ماہ میں روہنگیا مسلمانوں پر مظالم میں بے پناہ شدت آئی ہے جس کے نتیجے میں ساڑھے 6لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان میانمر سے جان بچا کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے۔ میانمر کی حکومت کا موقف ہے کہ یہ آپریشن شدت پسند روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کیا جارہا ہے، جبکہ اقوام متحدہ نے اسے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی قرار دیا ہے۔

لائیو ٹی وی پروگرامز، اپنی پسند کے ٹی وی چینل کی نشریات ابھی لائیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...