کلبھوشن کی اہل خانہ سے ملاقات کروانے کا صلہ بھارت نے دیدیا ، بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شہید

کلبھوشن کی اہل خانہ سے ملاقات کروانے کا صلہ بھارت نے دیدیا ، بلااشتعال ...
کلبھوشن کی اہل خانہ سے ملاقات کروانے کا صلہ بھارت نے دیدیا ، بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کے جذبہ خیر سگالی کا جواب بھارت نے گولیوں سے دے دیا،بھارتی فوج نے کنٹرول لائن پر سیز فائرکی ایک مرتبہ پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے باعث پاک فوج کے تین جوان شہید ہو گئے ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی راولاکوٹ اور رکھ چکری سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کا پاک فوج کی جانب سے بھر پور جواب دیا گیا ،بھارتی فائرنگ سے تین جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہواہے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔
واضح رہے کہ بھارتی دہشتگرد کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ ملاقات کے بعد وطن واپسی کیلئے روانہ ہو گئی ہے ،ملاقات تقریبا 40 منٹ تک جاری رہی جس دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔

مزید :

Breaking News -قومی -